آرٹسٹ نے بریڈ کے ٹکڑوں سے تصویر بنا ڈالی


آرٹسٹ ‏ تصویر بنا ڈالی ‏ ماسکو ‏ ‏92 نیوز ‏ روس ‏ خاتون آرٹسٹ ‏ زو
۳۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ شام

ماسکو ( 92 نیوز ) روس میں ایک خاتون آرٹسٹ نے  40 ہزار بریڈ کے ٹکڑوں سے تصویر بنا ڈالی ، یہ شاہکار ماسکو کے ایک گمنام اسٹریٹ آرٹسٹ نے بنایا ہے جو صرف زوم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

زوم نے چالیس ہزار گرلڈ بریڈ کے ٹکڑوں سے ایک خاتون کا خوبصورت چہرہ بنایا ہے۔اس کام میں اسے ڈیڑھ ماہ لگا ہے۔

یہ تصویر دارالحکومت کے کیفے مسٹر چیز پائی میں لگائی گئی ہے۔ یہاں آنے والے اس وقت حیران رہ جاتے ہیں جب انہیں پتا چلتا ہے کہ تصویر بریڈ کے ٹکڑوں سے بنی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز