Friday, June 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ، سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ، سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
July 22, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، انسداد کورونا اور ٹڈی دل پر بریفنگ بھی دی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جی ایچ کیو میں 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی کے تناظرمیں آپریشنل تیاریوں پرغور کیا گیا جبکہ خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے سپہ سالار نے تمام فارمیشنزکی تیاریوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا، کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا، آئندہ ماہ اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام کو ایک سال ہو جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں  زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ، وبا کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔

 آرمی چیف نے ٹڈی دل اور کورونا وائرس کے خلاف سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر فارمیشنز کے تعاون کو سراہا جبکہ کمانڈرز نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا مئوثر جواب دیا جائے گا،پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج تیار ہے ۔