آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات

۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۷ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف کی برطانیہ میں چیف آف ڈیفنس سٹاف، وزیردفاع اور برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان سے ملاقاتیں ہوئیں۔

دوطرفہ ملاقات کے بعد سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ برطانوی حکام نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہا۔

ملاقاتوں  میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نکولس کارٹر سے ملاقات کے لیے آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز