Friday, April 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ، ڈھانچے کی بہتری،سہولیات کی ترقی پر بریفنگ لی

آرمی چیف کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ، ڈھانچے کی بہتری،سہولیات کی ترقی پر بریفنگ لی
February 11, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو تنصیبات کے موجودہ ڈھانچے کی بہتری، سہولیات کی ترقی پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے خیرمقدم کیا، پاک آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کو تنصیبات کے موجودہ ڈھانچے کی بہتری، سہولیات کی ترقی پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترین سہولیات اور خدمات کی موجودگی کو سراہا، مقامی سطح پر آلات کی تیاری، مرمت اور بہتری کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے آپریشنل مہارتوں میں وسعت کیلئے ون ونڈو آپریشن کے آغاز کو بھی سراہا۔