Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی

آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی
January 20, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے سپاہ کے بلند حوصلے اور باکمال جذبے کو بھی سراہا۔

سپہ سالار نے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں، عزم کو سراہا، آرمی چیف کی مادر وطن کو درپیش کثیرالجہتی خطرات کے موثر دفاع میں سپاہ کے کردار کی تعریف کی ۔

اس سے قبل آرمی چیف کی گیریژن آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ  جنرل عاصم منیر نے  استقبال کیا۔