آرمی چیف کا اسٹرائیک کور فارمیشنز کا دورہ،آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی

آرمی چیف اسٹرائیک کور فارمیشنز راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز جنرل قمر جاوید باجوہ ‏ آئی ایس پی آر
۲۹ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۱۲ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  اسٹرائیک کور فارمیشنز کا دورہ کیا جہاں انہیں  آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  اپنے خطاب میں کہا کہ  اسٹرائیک کور کا جنگ میں انتہائی کلیدی اور فیصلہ کن کردار ہے۔

انہوں نے   اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاری اور تربیت کا اعلیٰ معیار کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ افسروں اور جوانوں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز