آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولیس کے شہدا اور لواحقین کو سلام

پاکستان بھارت غاصبانہ عزائم کشمیریوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
۰۴ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا اور لواحقین کو سلام پیش کیا۔

سپہ سالار کا یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہنا تھا پاکستان پولیس نے رواں برسوں میں مضبوط پیشہ ورانہ فورس ہونے کا ثبوت دیا۔ انسداد دہشت گردی میں پولیس نے دیگر فورسز کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پیغام میں کہا آرمی چیف کا شہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام ۔ آرمی چیف نے کہا مادر وطن کی سلامتی کیلئے اپنا خون اور پسینہ بہاتے رہیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ دنیا علاقائی امن کیلئے سہولت فراہم کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز