آرمی ایکٹ پر قانون سازی ، مسلم لیگ ن کا چھ رکنی وفد جمعہ کو لندن روانہ ہو گا


ن لیگی ، قیادت ، لندن ، شہباز شریف ، اجلاس ، چیف الیکشن کمشنر ، آرمی چیف ، قانون سازی
04 دسمبر, 2019 10:05 شام

 لاہور (92 نیوز) آرمی ایکٹ پر قانون سازی کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو مشاورت کے لیے لندن طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کا وفد جمعہ کو لندن روانہ ہو گا۔

وفد احسن اقبال ،خواجہ آصف، رانا تنویر، پرویز رشید ،مریم اورنگزیب اور ایاز صادق پر مشتمل ہے۔ وفد کے ارکان نواز شریف اور شہباز شریف سے آرمی ایکٹ پر قانون سازی کے معاملے پر مشاورت کریں گے۔ قیادت سے سیاسی حکمت عملی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔

مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کا وفد پیر کو وطن واپس پہنچے گا۔ وفد کے ارکان منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی تھی اور حکم دیا تھا کہ توسیع کے حوالے سے باضابطہ قانون سازی کی جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز