Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج دھرنا کے شرکاء کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ، لیاقت شاہوانی

آج دھرنا کے شرکاء کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ، لیاقت شاہوانی
January 7, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ آج دھرنا کے شرکا کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی،کہا گیا آج سیاست نہیں ہو گی لیکن آج بھی سیاسی لیڈروں نے سیاست کی۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ  یقین دلاتے ہیں کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہزارہ برادری کو ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ  افسوس کا مقام ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نےآج بھی سیاست کی،مریم نواز ،بلاول ،مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، مریم نواز کو یہ بھی پتا ہونا چاہئے کہ ان کے والد کےدور میں ایسے کئی واقعات ہوئے۔