Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج دنیا بھر میں عالمی یوم صحت منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں عالمی یوم صحت منایا جا رہا ہے
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، کورونا وائرس کے باعث اس سال روایتی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جا رہا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی صحت کا عالمی دن ہر سال اپریل کی 7 تاریخ کو منایا جاتا ہے،
اس سال کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے صحت سے متعلق آگاہی سیمنارز اور کانفرسز کا آن لائن انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو شکریہ اور محبت کے پیغام بھیج رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل سٹاف کی کہانیاں ، پوسٹرز اور ویڈیوز کی صورت میں شئیر کی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہر سال یوم صحت منانے کا مقصد صحت کے پیچیدہ مسائل سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کے سدباب کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن "ورلڈ ہیلتھ ڈے” کی حیثیت سے منایا جا رہا ہے۔