Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی کی ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنیکی خبروں کی تردید

آئی سی سی کی ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنیکی خبروں کی تردید
May 27, 2020
دبئی (92 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے کہا ہے کہ  رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ ابھی  نہیں ہوا، ایونٹ کے ملتوی ہونے کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئی سی سی کی کل کی بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے پر ہے۔ آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  ملتوی  کرنے کی خبروں کی تردید  کر دی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی ورلڈکپ کے ملتوی ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جمعرات کو ہونے والی بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے پر ہے، جس میں ورلڈ کپ سے متعلق غور کیا جائے گا۔ عالمی کرکٹ کونسل  کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایونٹ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی کرکٹ کونسل ممبرز رواں سال ورلڈکپ کا ایونٹ 2022 تک کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔