Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی باؤلرز کی ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی باؤلرز کی ترقی
May 12, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی باؤلرز کی ترقی ہو گئی۔ حسن علی، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے کیریئر بیسٹ پوزیشن سنبھال لی۔

فاسٹ باؤلر حسن علی چھ درجے ترقی پا کر 14ویں پوزیشن پر آ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی  کی رینکنگ میں نو درجے ترقی ، 22 ویں پوزیشن پر آگئے۔ اسپنر نعمان علی 8 درجے ترقی پا کر 46 ویں پوزیشن پر آگئے۔ باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

بلے بازوں میں قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ، نویں سے دسویں  نمبر پر چلے گئے۔ دوسری جانب زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے پاکستانی اوپنر عابد علی کی رینکنگ میں بہتری ، 78 ویں  سے 40 ویں نمبر پر آ گئے۔ بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔