آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی کراچی میں رونمائی ‏

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ‏
۱۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی کراچی  کے مقامی شاپنگ مال میں رونمائی ہوئی۔

چمچماتی ٹرافی کو دیکھنے کیلئے فینز کا نجی شاپنگ مال میں رش لگ گیا، وزیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب بھی بچوں کے ہمراہ ٹرافی دیکھنے پہنچے۔

مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر بھی  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ  ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کپتان کی سیاست دیکھ چکے ہیں، ورلڈ کپ کی بنیاد پر کوئی وزیر اعظم بنتا ہے تو میری خواہش ہےکہ سرفراز بھی ورلڈ کپ جیتے۔

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں ایک دن اور قیام کرنے کے بعد دبئی روانہ ہو جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز