آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی


آئی سی سی
۱۲ فروری, ۲۰۱۹ ۲:۴۲ شام

دبئی ( ویب ڈیسک ) آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ، ٹاپ 10 فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی ۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں  آسٹریلوی ٹیم پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔

فہرست میں چوتھا نمبر بھارت ،  پانچواں ویسٹ انڈیز  ، چھٹا جنوبی افریقہ کا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے ۔

بلے بازی کے شعبے میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں  جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ۔ کپتان بسمہ معروف  تین درجے ترقی کر کے 15 ہویں جبکہ جویریہ خان سولہویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کی میگن شاؤٹ سر فہرست ہیں ، اس شعبے میں بھی ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ۔ پاکستان کی ناشرہ سندھو  گیارہویں ، ندا ڈار تیرہویں اور انعم امین انیسویں پوزیشن  پر ہیں ۔

آل راؤنڈرز کی دوڑ میں ویسٹ انڈیز کی ڈوٹن  سب سے آگے اور اسٹیفنی ٹیلر  رنر اپ ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز