Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی
February 12, 2019
دبئی ( ویب ڈیسک ) آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ، ٹاپ 10 فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی ۔ آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں  آسٹریلوی ٹیم پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔ فہرست میں چوتھا نمبر بھارت ،  پانچواں ویسٹ انڈیز  ، چھٹا جنوبی افریقہ کا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے ۔ بلے بازی کے شعبے میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں  جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ۔ کپتان بسمہ معروف  تین درجے ترقی کر کے 15 ہویں جبکہ جویریہ خان سولہویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کی میگن شاؤٹ سر فہرست ہیں ، اس شعبے میں بھی ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ۔ پاکستان کی ناشرہ سندھو  گیارہویں ، ندا ڈار تیرہویں اور انعم امین انیسویں پوزیشن  پر ہیں ۔ آل راؤنڈرز کی دوڑ میں ویسٹ انڈیز کی ڈوٹن  سب سے آگے اور اسٹیفنی ٹیلر  رنر اپ ہیں ۔