آئی جی پنجاب کا قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ


آئی جی پنجاب ‏ قانون ‏ ‏ عندیہ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز عارف نواز بلیک لسٹ کیپٹن ریٹائرڈ
۰۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۹ شام

لاہور ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب عارف نواز نےقانون ہاتھ میں لینے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ آئندہ کسی زیر حراست ملزم پر تشدد یا ہلاکت کے واقعہ پر ایس ایچ او اور متعلقہ ڈی پی او کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس حراست میں ہلاکت پر ریکارڈ میں ایس ایچ او کو بلیک لسٹ کر کے آئندہ کسی تھانے میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس کے ہاتھوں تشدد کے بڑھتے واقعات پر آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے سخت احکامات جاری کر دیے ، سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عارف نواز نے کہا کہ  آئندہ زیر حراست ملزم پر تشددیا ہلاکت کے واقعہ پر ایس ایچ او اورمتعلقہ ڈی پی او کے خلاف مقدمہ درج  ہو گا۔پولیس حراست میں ہلاکت پر ریکارڈ میں ایس ایچ او کو بلیک لسٹ کرکے آئندہ کسی تھانے میں تعینات  نہیں کیا جائے گا۔

آئی جی  نے حکم دیا کہ  کسی تھانے میں غیر قانونی حراست نظر آئے تو ذمہ دارپولیس اہلکاروں کو اسی تھانے کی حوالات میں بند کیا جائے ، انہوں نے آر پی اوز اور  ڈی پی اوزکو اپنے اضلاع کے تھانوں کے اچانک دوروں اور انسپکشن میں مزید تیز ی  لانے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین ویڈیوز