آئی جی سندھ کون ، وفاق اور سندھ  15روز بعد بھی فیصلہ نہ کرسکے


آئی جی سندھ ‏ وفاق ‏ سندھ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز کلیم امام
۲۹ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) آئی جی سندھ پولیس کا منصب کلیم امام کے پاس رہےگا یا کوئی دوسرا افسر تعینات کیاجائے ،15 روز بعد بھی وفاقی اور صوبائی حکومتیں فیصلہ نہیں کرسکی ہیں ، سندھ حکومت نے اب عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے۔

سندھ پولیس کی سربراہی وفاقی کے معاملے پر وصوبائی حکومتیں انتظامی معاملے پر پیشرفت نہ کرسکیں، سندھ  حکومت کا آئی جی سندھ پر عدم اعتماد ہے ، خطوط کےتبادلوں ،ملاقاتوں ،رابطوں اور بیانات سے آگے نکلنے کےلیےسندھ حکومت بےتاب ہے۔

آئی جی سندھ پولیس کی تقرری مروجہ طریقہ کار پر نہ ہوئی تو سندھ حکومت معاملے کو عدالت لیجائےگی ، سندھ حکومت کا موقف ہےکہ اگر وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کا فیصلہ کرناہےتو دیگر صوبوں میں ایسا کیوں نہیں۔

آئی جی سندھ پولیس کامعاملہ اگر عدالت میں جاتاہےتو دیگر صوبوں کے آئی جیز کی تقرری پربھی سوال اٹھ سکتاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز