Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی ایٹ سیکٹر میں دو روز قبل ہونیوالے فائرنگ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ‏

آئی ایٹ سیکٹر میں دو روز قبل ہونیوالے فائرنگ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ‏
March 9, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ  میں دو روز قبل ہونیوالےفائرنگ کے  واقعے کی سی سی ٹی  وی فوٹیج  سامنے آ گئی ،  فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو شہری سے رقم لوٹ کر فرار ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز آئی ایٹ سیکٹر  میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے مسلح ڈکیتوں کی فوٹیج 92 کو موصول ہوگئی  ، فوٹیج  میں ڈاکوں کو گاڑی روکتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ڈاکوؤں شہری سے رقم لوٹ کر فرار ہوئے تو موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث گرا تو مسلح ڈاکوئوں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کر دی۔ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، مقابلے میں ڈکیت اشرف جوکہ وفاقی پولیس کا سابق اہلکار تھا بھی ماراگیاجبکہ ڈاکووں کی فائرنگ  سے دو شہری جاں بحق ہوگئے تھے ۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے  ڈکیتی قتل اور دیگر دفعات پر مشتمل مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی ہے۔