آئی ایم ایف نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنیکا مطالبہ کردیا

آئی ایم ایف بیرونی قرضوں کی ادائیگی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ڈو مور ‏ شرائط ‏ عملدرآمد پیشگی ‏ چین ‏ سعودی عرب ‏ معیشت دان
۲۱ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۵۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکا کی ڈو مور سے جان چھوٹی ہی تھی کہ  آئی ایم ایف نے ڈو مور کی رٹ لگا لی ۔

آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لئے مزید شرائط رکھ دیں اور عملدرآمد پیشگی سے مشروط بھی کر دی ۔  اپنے نئے مطالبے میں آئی ایم ایف نے  کہا کہ اگر قرض لینا ہے تو بیرونی قرضوں کی ادائیگی موخر کرنا ہو گی ۔

آئی ایم ایف نے چین اور سعودی عرب سے لیا گیا قرضہ تین سال تک ادا نہ کرنے کی یقین دہانی طلب کر لی ۔

دوسری جانب معیشت کی بہتری، زرمبادلہ سپلائی اور مؤثر مانیٹری پالیسی کی تشکیل میں بڑاجھٹکا لگ گیا ۔

معروف معیشت دان حفیظ پاشا نے ممبر مانیٹری پالیسی کمیٹی کا چارج لینے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز