آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا


۰۳ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پاک فوج نے’’آئیں چلیں شہید کے گھر‘‘کے عنوان سے یوم دفاع کا پرومو جاری کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ یوم دفاع و کشمیر گزشتہ سال کی طرح بھرپور منایا جائے گا ۔

پرومو راحت فتح خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ۔ دو سابق وزرائے اعظم لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو سمیت دیگر سویلین اور فوجی شہدا کی تصاویر بھی پرومو کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یادگار شہدا پر حاضری دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ یوم دفاع وشہدا پر گزشتہ  سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں۔ ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں’’آئیں چلیں شہید کے گھر‘‘اور’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔

تازہ ترین ویڈیوز