اِن اختیارات کے ساتھ کوئی بھی میئر ڈلیور نہیں کر سکتا، وسیم اختر


Mayor Karachi
10 اگست, 2020 3:12 شام

کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ  اِن اختیارات کے ساتھ کوئی بھی  میئر ڈلیورنہیں کر سکتا۔

وسیم اختر نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل ہےآرٹیکل 140اے کے نفاذ کی درخواست سنی جائے، اتھارٹی کا بہانہ بنا کر سندھ حکومت  بری الذمہ  نہیں ہوسکتی، کوئی محکمہ پرفارم نہیں کررہا،، چیف جسٹس کی ناراضی بجا ہے۔

انہوں نے کاہ کہ  میں نہیں سمجھتا کہ بلدیاتی الیکشن وقت پر ہوسکیں گے ،صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے  ، سندھ حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ ستر فیصد زمین صوبہ کے پاس نہیں ، 70 فیصد کراچی کا ریوینیو کہاں جاتا ہے ؟، صوبائی حکومت نے کراچی کا ستیاناس کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  پانی ، کچرے ، ٹرانسپورٹ ، ماسٹر پلان کے اختیارات میرے پاس نہیں ہے ، میں کراچی کی آواز بلند کررہا ہوں ، پورا پاکستان کراچی کے نالے اب صاف کرنے آگیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.