Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اُمِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

اُمِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
February 19, 2021

کراچی (92 نیوز) دادو کے علاقے میہڑ میں تہرے قتل کیس میں مطلوب ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو کشمور پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیا۔ ملزم کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزم اُمِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل میں ملوث تھا۔ قتل کیس میں ایک ملزم پہلے ہی گرفتار ہے۔

ننگے پائوں انصاف مانگتی سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کے والد ،دادا اور چچا کے قتل کیس میں انتہائی مطلوب ملزم مرتضی چانڈیو بالآخر کشمور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر تھی۔

تہرے قتل کی اس واردات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو سرزنش کی تھی، کیس میں ایک ملزم ذوالفقار چانڈیو پہلے ہی گرفتار ہے جبکہ مرتضی چانڈیوکی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو حکم دیا تھا۔

گذشتہ سال 17 جنوری کوام رباب چانڈیو کے والد مختیار چانڈیو، دادا کرم اللہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔