او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور مذہبی آزادیوں پر قدغن پر اظہار تشویش

او آئی سی
۱۶ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۳ شام

 جدہ (92 نیوز) او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور مذہبی آزادیوں پر قدغن پر اظہار تشویش کیا۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے عید پر بھی مقبوضہ کشمیر کی مکمل تالا بندی شدید تشویش کا باعث ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عید پر مقبوضہ کشمیر کی مکمل تالا بندی اور کشمیری مسلمانوں پر مذہبی پابندیاں تشویشناک ہیں ۔ پوری دنیا میں مسلمانوں نے مذہبی عقیدت و احترام سے عید الاضحٰی منائی ۔ کشمیری مسلمانوں کو عید الاضحٰی کی نماز اور اجتماعات سے روکا گیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کی عدم فراہمی بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے ۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا بھارتی حکام کشمیری مسلمانوں کے مذہبی حقوق کا ہرممکن تحفظ یقینی بنائیں جبکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کیلیے فوری اقدامات کرے ۔

تازہ ترین ویڈیوز