Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر بارے غیرقانونی بھارتی ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر بارے غیرقانونی بھارتی ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا
April 5, 2020
جدہ (92 نیوز) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے انتہا پسند فاشسٹ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیرقانونی ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون صورتِ حال کو مزید خراب کرے گا۔ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019ء کے یک طرفہ بھارتی اقدامات نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال خراب کر رکھی ہے۔ او آئی سی نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائے۔