او آئی سی اجلاس ، سشماسوراج کو منہ کی کھانا پڑی ، شرکا کا کشمیریوں کی حمایت کا عزم

او آئی سی
۰۲ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ شام

ابو ظہبی ( 92 نیوز) او آئی سی اجلاس  میں بھارتی وزیر خارجہ سشمان سوراج کو منہ کی کھانا پڑی ، او آئی سی اجلاس کے شرکا نے کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اجلاس میں کشمیرویں کی حمایت سے متعلق قرارداد منظور کر لی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے ، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے تنازع کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اجلاس  میں منظور کردہ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کی گئی  کہا گیا کہ  عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

اجلاس میں  پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق بھی قرارداد منظور کی گئی جس میں بھارتی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز