اویس مظفر ٹپی کو پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا گیا

اویس مظفر ٹپی
۳۰ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)سندھ  حکومت  کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، جیالی سرکار کے لاڈلے اویس مظفر ٹپی کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اویس مظفر ٹپی پر سندھ میں زمینوں پر قبضے کا الزام ہے، سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کرائی جاچکی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ اویس مظفر ٹپی  2008 تا 2013 تک سندھ کی با اثر شخصیت تھے،ان کا نام نام گرفتار افراد کی جے آئی ٹی میں بھی شامل ہے۔

اویس مظفر ٹپی کراچی آپریشن کے بعد سے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز