اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار


اومنی گروپ چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود جعلی بینک اکاؤنٹس انٹرپول
۰۹ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی چار رکنی ٹیم نے ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے تحویل میں لیا ۔ منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اسلم مسعود کو سعودی عرب سے پاکستان لایا گیا ۔ ملزم کو پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی ۔

ذرائع کے مطابق اسلم مسعود پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔ انٹرپول نے اسلم مسعود کو اکتوبر 2018 میں لندن سے جدہ جاتے وقت گرفتار کیا تھا ۔

تازہ ترین ویڈیوز