اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن 20 جولائی کو ہوں گے

اورکزئی ‏ الیکشن ‏ ‏20 جولائی ‏ پشاور ‏ ‏92 نیوز تعلیم صحت ‏ پانی جیسی بنیادی سہولیات ‏ سہولیات سے محروم ‏ قبائلی ضلع اورکزئی ‏ حلقہ پی کے 110 ‏
۱۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۱۵ دن

پشاور ( 92 نیوز) تعلیم، صحت اور پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم قبائلی ضلع اورکزئی میں صوبائی اسمبلی کے واحد حلقہ پی کے 110 پر انتخابات بیس جولائی کو ہوں گے، پہلی بار ضلع اورکزئی کے ایک لاکھ دس ہزار مرد و خواتین ووٹرز خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے اپنے نمائندے کا چناؤ کریں گے، حلقہ میں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع میں بیس جولائی کو ہونے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سولہ حلقوں پر انتخابات کے لئے گہما گہمی جاری ہے۔ قبائلی اضلاع کی سولہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں ایک ضلع اورکزئی کا حلقہ پی کے 110 ہے۔ اس حلقہ میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ایف، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں سمیت کل چوبیس امیدوار میدان میں ہیں۔

حلقہ پی کے 110 اورکزئی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ چھیانوے ہزار چار سو چھتیس ہے جن میں ایک لاکھ دس ہزار مرد اور پچاسی ہزار خواتین ووٹرز ہیں۔

حلقے میں انتخابات کے لئے 175 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 167 مشترکہ جبکہ صرف چار، چار پولنگ اسٹیشنز الگ الگ ہیں ، سیکیورٹی کے حوالے سے آٹھ پولنگ اسٹیشن حساس ترین، پچیس حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ضلع اورکزئی بھی دہشت گردی سے متاثر ہونے کے باعث پانی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں پسماندہ ہے علاقے میں بے روزگاری اور سڑکوں کی خستہ حالی بھی سنگین مسائل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز