Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اورنگی ٹاؤن میں کئی سال سے خراب پمپنگ اسٹیشن ٹھیک نہ ہو سکا

اورنگی ٹاؤن میں کئی سال سے خراب پمپنگ اسٹیشن ٹھیک نہ ہو سکا
December 2, 2020

پورے ملک کو وسائل فراہم کرنے والے کراچی میں مسائل کے انبار ہیں مگر  سندھ حکومت بھی شہریوں کے دکھوں کا مداوا کر نے کو تیار نہیں ، اورنگی ٹاؤن میں کراچی واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن کو خراب ہوئے  کئی سال گزرگئے علاقہ مکینوں اور عوامی نمائندوں نے دہائی دی مگر  سندھ حکومت پر اثر نہیں ہوا۔

اورنگی ٹاون کے الحرا پمپنگ اسٹیشن کی مشینری خراب ہورہی ہے، قریب ہی دیگر علاقوں کو پانی فراہم کیاجارہاہے مگر  یعقوب نگر،بیوہ  کوارٹرزاور چشتی نگر سمیت دیگر علاقے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔

شہری شکوہ کرتے ہیں کہ ہمیں سیاسی انتقام کے طورپر پانی جیسی ضرورت سے محروم کیاجارہاہے۔ اورنگی ٹاون کے متعدد علاقے ایسےہیں جہاں فراہمی آب کانظام موجود مگر لائنوں میں پانی نہیں کہیں نوے تو کچھ علاقوں میں ایک سو بیس روز بعد پانی کی ترسیل کی جاتی ہے۔