اورنج لائن ٹرین سفید ہاتھی ہے ، میاں اسلم اقبال

اورنج لائن ٹرین ‏ سفید ہاتھی ‏ میاں اسلم اقبال لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اطلاعات پنجاب ‏ میاں اسلم اقبال
۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۵ شام

لاہور ( 92 نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب  میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین سفید ہاتھی ہے، اس کا اعلان آج کریں یا کل، کچھ بنانا ہی تھا تو ایک اور میٹرو بنا لیتے، اورنج لائن ٹرین پر عوام کے کھربوں روپے ضائع کئے گئے۔

وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ سال میں کیا کیا ؟ ،  جو عیاشیاں آپ نے کیں ان کے پیسے اتار رہے ہیں،شہبازشریف کی طرح شعبدہ بازی نہیں کام کریں گے۔

میاں  اسلم اقبال نے کہا کہ آپ صوبے کو مقروض کر کے بھاگ گئے ،  تحریک انصاف نے ایک سال سے آپ کے قرض اتار رہی ہے ،  اپنی تصاویر کو پروموٹ نہیں کیا، عوام کا پیسہ  عوام پر لگایا ہے ۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کی شعبدہ بازیاں عوام کو دو منٹ کا ریلیف دینے کی تھیں ، حقیقت میں عوام کا پیسہ سابق حکومتوں کے ذاتی اخراجات پر جاتا رہا ، میگا پراجیکٹ میں کرپشن کے باوجود ڈھٹائی کیساتھ جھوٹ بولتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری اور غریبوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے ۔

تازہ ترین ویڈیوز