انگلش پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر سٹی نے ساؤتھ ہمپٹن کو چھ، ایک سے ہرا دیا

۰۵ نومبر, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۱ شام

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مانچسٹر سٹی نے ساؤتھ ہمپٹن کو چھ، ایک سے ہرا دیا۔ چیلسی نے کرسٹل پیلس کو تین ، ایک سے شکست دی۔

پہلےمیچ میں مانچسٹر سٹی نے ساؤتھ ہمپٹن کے مد مقابل تھی۔ چھٹے منٹ میں ساؤتھ ہمپٹن کے ویسلی نے بال کو اپنے ہی گول میں پھینک کر سٹی کو برتری دلا دی۔

12 ویں منٹ میں اگویرو نے گول داغ کر برتری دو صفر کر دی۔ 18 ویں منٹ میں ڈیوڈ سلوا نے گیند کو پھر جال کی راہ دکھائی اور برتری تین صفر کر دی۔

30 ویں منٹ میں ساؤتھ ہمپٹن کے ڈینی نے گول کیا اور اسکور تین ایک کر دیا۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں رحیم سٹرلنگ کے گول نے سٹی کی برتری چار ایک کر دی۔

دوسرے ہاف میں بھی سٹی نے میچ اپنی گرفت میں رکھا اورمزید دو گول داغ کر میچ چھ ایک سے اپنے نام کیا۔

دوسرے میچ میں چیلسی نے کرسٹل پیلس کے خلاف تین ایک سے میدان مارا۔ چیلسی کی طرف سے موراٹا نے دو اور پیڈرو نے ایک گول اسکور کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز