Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلش پریمیئر لیگ ، نیو کاسل اور آسٹن ولا میں مقابلہ برابر

انگلش پریمیئر لیگ  ، نیو کاسل اور آسٹن ولا میں مقابلہ برابر
March 13, 2021

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیو کاسل اور آسٹن ولا کے درمیان میچ ایک ،ایک گول سے برابر کر لیا ۔ اٹالین فٹبال لیگ میں اٹلانٹا نے اسپزیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی،جرمن لیگ میں اگسبرگ نے مونچنگ گلیڈبچ کو تین،ایک سے مات دی۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں کانٹے کے مقابلے جاری  ہیں ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں ایک اور سنسنی خیز میچ،نیو کاسل اور آسٹن ولا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم کوئی اسکور نہ کر سکی ، دوسرے ہاف میں میچ کے اختتامی لمحات میں میچ اس وقت دلچسپ ہو گیا جب 86ویں منٹ میں نیو کاسل نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر آسٹن ولا کو برتری دلا دی ۔

انجری ٹائم میں نیوکاسل کی جانب سے جمال لسسلیس  نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔اٹالین لیگ میں اٹلانٹا اور اسپزیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی،اٹلانٹا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

جرمن لیگ میں اگسبرک نے کامیابی حاصل کی،اگسبرگ نے مونچنگ گلیڈبچکو تین ،ایک سے ہرایا۔