Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے نیو کاسل کو چار گول سے شکست دے دی

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے نیو کاسل کو چار گول سے شکست دے دی
May 15, 2021

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ایک اور جیت ہو گئی۔ مانچسٹر سٹی نے نیو کاسل کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

نیو کاسل  کی ٹیم نے 25 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی جو زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور مانچسٹر سٹی کی جانب سے جواؤ کینسلو نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا۔

مانچسٹر سٹی کی جانب سے فیران ٹورے نے گول کرکے مانچسٹر سٹی کو برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں  نیو کاسل کی ٹیم نے  گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے شاندار  کھیل پیش کرتے ہوئے مزید دو گول اسکور کر کے چار ، تین سے میچ اپنے نام کیا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے فیران ٹورے نے ہیٹرک اسکور کی۔