انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی ،یوونٹس نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ
۱۱ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ دن

لندن ( 92 نیوز) دنیائے فٹبال میں دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے جہاں مانچسٹر سٹی اور یوونٹس نے اپنے میچز جیت لئے ہیں ۔

مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے  جبکہ یوونٹس نے سیسلو کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی  جبکہ بارسلونا اور اتلیٹک کا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کے خلاف صفر کے مقابلے میں چھ گول سے میدان مارا، سٹی نے پہلے 24 منٹ میں چار گول کر کے میچ میں واضح برتری حاصل کر لی، دوسرے ہاف میں سٹی نے مزید دو گول  کر کے میچ اپنے نام کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

اٹالین فٹبال لیگ میں رونالڈو کے کلب یوونٹس نے سیسلو کے خلاف  تین صفر سے کامیابی حاصل کی، یوونٹس نے اچھا کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

یوونٹس کی جانب سے خدیرا، رونالڈو  اور ایمری نے گول اسکور کیے۔

اسپینش لیگ میں بارسلونا اور اتلیٹک بیلباؤ  کا میچ بغیر کسی گول  کے برابر رہا، دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر کسی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

تازہ ترین ویڈیوز