Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلش پریمیئر لیگ، ویسٹ ہیم نے برنلے کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ، ویسٹ ہیم نے برنلے کو شکست دیدی
May 4, 2021

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم نے برنلے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ۔

انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم کا مقابلہ برنلے سے ہوا، برنلے کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دو،ایک سے مات دی، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول مائیکل انتونیو نے اسکور کیے۔

پریمیئرلیگ کے دوسرے میں ولور ہیمپٹن اور ویسٹ بروم کی ٹیمیں ٹکرائیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک،ایک گول سے برابر رہا۔اٹالین لیگ میں ٹورینو نے پارما کو ایک صفر سے ہرایا، جرمن فٹبال لیگ میں مینز اور ہرتھا برلن کے درمیان میچ ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔

اٹالین لیگ میں پارما اور ٹورینو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ٹورینو نے حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھا اور ایک صفر سے میچ میں کامیابی حاصل کی صفر سے مات دی ۔جرمن فٹبال لیگ میں ہرتھا برلن اور مینز  کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔