Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ، چیلسی کو ولور ہیمپٹن کے ہاتھوں شکست

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ، چیلسی کو ولور ہیمپٹن کے ہاتھوں شکست
December 16, 2020

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں چیلسی کو ولور ہیمپٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، ولور ہیمپٹن نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے اتھلیٹک کلب کو دو، ایک سے مات دےدی۔

انگلش پریمیئر فٹبال  لیگ میں چیلسی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ولور ہیمپٹن  نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دےدی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ و دو میں دکھائی دیں لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہوسکی، دوسرے ہاف کے آغاز پر چیلسی نے ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

میچ کے 66ویں منٹ میں ولور ہیمپٹن کی جانب سے ڈینیل پوڈینس  نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکیں، انجری ٹائم میں ولور ہیپمٹن کی  جانب سے پیڈرو نیٹو  نے گول داغ کر ٹیم کو دو، ایک سے کامیابی دلائی۔

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کی اتھلیٹک  کلب  کے خلاف شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دےدی، ریال میڈرڈ کی جانب سے کریم بینزیما نے دو گول اسکور کیے۔