انگلش پریمیئرلیگ ،لیورپول نے چیلسی کوشکست دیدی

انگلش پریمیئرلیگ ،لیورپول نے چیلسی کوشکست دیدی
۱۵ اپریل, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئرلیگ کے اہم میچ میں لیورپول نے چیلسی کو دو صفر سے شکست دے دی، جرمن لیگ میں بائرن میونخ نے فورٹونا کے خلاف چار ایک سے کامیابی حاصل کی۔

انگلش پریمیئرلیگ میں چیمپئن بننے کی جنگ جاری ہے جہاں لیورپول نے ایک اہم میچ میں چیلسی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

این فیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی خوب کوششیں کیں مگر کسی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی لیورپول نے میچ اپنی گرفت میں رکھا، 51 ویں منٹ میں سادیو مانے نے گول کر کے لیورپول کو برتری دلا دی۔

میچ کے 53 ویں منٹ میں محمد صلاح نے شاندار گول کر کے میچ کا اسکور دو صفر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، پوائنٹس ٹیبل پر لیورپول 85 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

جرمن لیگ میں بائرن میونخ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے جہاں  بائرن نے فورٹونا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی

 فاتح ٹیم کی جانب سے کنگزلی نے دو گول اسکور کیے۔

تازہ ترین ویڈیوز