Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلش اور اٹالین فٹبال لیگ، آسٹن ویلا کو شکست، ٹورینو اور سسولو کا مقابلہ برابر رہا

انگلش اور اٹالین فٹبال لیگ، آسٹن ویلا کو شکست، ٹورینو اور سسولو کا مقابلہ برابر رہا
October 24, 2020
لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ اور اٹالین فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، پریمیئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ویلا کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے پیٹرک بامفورڈ نے ہیٹرک کی، ٹورینو اور سسولو کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ اور اٹالین فٹبال لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ویلا کو تین صفر سے دھول چٹائی، سسولو اور ٹورینو کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ اور لیڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ ودو میں دکھائی دیں لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں لیڈز یونائیٹڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھا اور تین گول اسکور کرتے ہوئے تین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے  پیٹرک بامفورڈ نے ہیٹرک کی۔ اٹالین فٹبال لیگ میں ٹورینو اور سسوولو کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد میچ تین،تین گول سے برابر رہا۔