انکوائری کمیٹی نے نظام میں خرابیوں کی نشاندہی کی، فردوس عاشق


انکوائری کمیٹی ، نظام ، خرابیوں ، نشاندہی ، فردوس عاشق ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۰۷ اپریل, ۲۰۲۰ ۵:۰۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ انکوائری کمیٹی نے نظام میں خرابیوں کی نشاندہی کی، چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو دھمکیاں دی گئیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تحقیقاتی  کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا متعلقہ عناصر نے ایسا عمل دہرایا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا انصاف کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا۔ انکوائری رپورٹ میں شوگر مل پالیسی پر کئی سوال اٹھائے گئے ہیں، مستقبل میں مصنوعی بحران سے بچنے کیلئے اصلاحات لائی جائیں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز