انڈر 15 ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم نیپال سے وطن واپس پہنچ گئی

۰۵ نومبر, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۶ دن

لاہور (92 نیوز) انڈر 15 ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

نیپال میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں میزبان ٹیم سمیت 6 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، بھوٹان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور میزبان نیپال کی ٹیمیں شامل تھیں۔

بنگلہ دیش نے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت حسیب احمد نے کی۔ ایونٹ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہا۔ پاکستانی ٹیم غیرملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور ایئر پورٹ پہنچی۔

تازہ ترین ویڈیوز