Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ، گرین شرٹس نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ، گرین شرٹس نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
January 19, 2020
جوہانسبرگ (92 نیوز) انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں پاکستان کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز ہو گیا۔ گرین شرٹس نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسکاٹ لینڈ  کی ٹیم  نے  ٹاس  جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  جو درست ثابت نہ ہوا اور 24 ویں اوور میں صرف 75 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ  وکٹیں حاصل کیں۔ طاہر حسین نے بھی تین  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے  عزیر شاہ 20 اور ٹامس میکنٹوش 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس نے 76 رنز کا ہدف بآسانی 12 ویں اوور میں  تین وکٹوں کے نقصان  پر حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عرفان خان 38 اور روحیل نذیر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔