Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹر ڈویژنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ آج لاہور میں شروع ہوگی

انٹر ڈویژنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ آج لاہور میں شروع ہوگی
July 30, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک )سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 2روزہ پنجاب انٹر ڈویژنل پاورلفٹنگ چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی ۔ چیمپئن شپ کے مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ہوں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرکھیل رائے تیمورخان بھٹی کی قیادت میں سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے اور ہمارا مشن سپورٹس کا فروغ ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجابکا کہنا تھا کہ  پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں 9ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل ، امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی ہوں گے ۔ چیمپئن شپ میں 8ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے ۔

رابطہ کیجیے