انٹر نیشنل کرکٹ کلب ٹیم پاکستان پہنچ گئی ،سی او پی سی بی نے استقبال کیا


MCC انٹر نیشنل ‏ انٹر نیشنل کرکٹ کلب ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز انٹرنیشنل کرکٹ ‏ انٹر نیشنل کرکٹ کلب ٹیم
13 فروری, 2020 12:10 شام

لاہور ( 92 نیوز) انٹر نیشنل انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کے بعد اب انٹر نیشنل  کرکٹ کلب ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی،مارلی بون کرکٹ ٹیم 48 سال بعد لاہور پہنچی،چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

مارلی بون کرکٹ کلب ٹیم کمار سنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچی، ایم سی سی کرکٹ ٹیم لاہور میں چار میچز کھیلے گی ، پہلا میچ 14 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایم سی سی کا دوسرا مقابلہ 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے خلاف ایچی سن کالج میں ہوگا، ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ایچی سن کالج میں مد مقابل ہوگی۔

ایم سی سی کرکٹ ٹیم پاکستان آمد پر خوش دکھائی دی، مہمان ٹیم سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی، آج ایم سی سی کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی،جبکہ کپتان کمار سنگاکارا اور چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.