انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ مہنگا



۰۶ دسمبر, ۲۰۱۸ ۹:۰۹ شام

کراچی (92 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ مہنگا ہو گیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان پر روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 138 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی پرواز رہی۔ ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو کر 139 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رحجان دیکھا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 2 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 300 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 335 کمپنیوں کے سودے ہوئے۔ 237 سودوں میں منفی اور 79 میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ مارکیٹ میں 11 ارب مالیت کے 24 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔



تازہ ترین ویڈیوز