انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال ، ارجنٹائن نے عراق کے خلاف چار صفر سے میدان مارا

۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۹:۲۲ دن

لندن (92 نیوز) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال مقابلے میں ارجنٹائن نے عراق کے خلاف چار صفر سے میدان مارا۔

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچز کے دلچسپ مقابلوں سے شائقین بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں ۔ کھیلے گئے پہلے مقابلے میں  عراق کی ٹیم ارجنٹائن کے خلاف ان ایکشن آئی۔

ارجنٹائن نے آغاز سے ہی  دھاک بٹھائے رکھی اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا ۔ پہلے ہاف  میں ارجنٹائن کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں بھی ارجنٹائن کی ٹیم کا جادو سر چڑھ کر بولا اور مزید تین  گولز  داغ کر چار صفر سے میدان مارنے میں کامیاب ہوئے۔

دوسرے معرکے میں  اسپین کی ٹیم ویلز سے ٹکرائی ۔ اسپینش ٹیم نے پہلے ہاف میں تین صفر کی برتری  حاصل کی ۔

دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی آئی ۔ اسپین نے ایک اور داغا جب کہ ویلز کی ٹیم ایک بار ہی گیند کو جال کی راہ دکھا پائی۔

آخری میچ میں  فرانس کی ٹیم  آئس لینڈ کے مد مقابل ہوئی ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے ۔ مقررہ وقت تک میچ دو، دو سے برابری پر ختم ہوا۔

تازہ ترین ویڈیوز