Saturday, January 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رُجحان

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رُجحان
November 19, 2020
کراچی (92 نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رُجحان رہا، 100 انڈیکس 19 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کراچی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 79 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 160.62 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوا 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.20 سے بڑھ کر 161 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے سے 40534 پر بند ہوا۔ 8ارب روپے مالیت کے 15.81 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ کاروبار کے دوران 8 ارب روپے مالیت کے 15.81 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔