Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز اگلے ہفتے چین میں ہوگا

انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز اگلے ہفتے چین میں ہوگا
October 23, 2019 10:09 am

بیجنگ ( 92 نیوز) انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز اگلے ہفتے سے چین میں ہوگا ،  افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ مذاکرات 28 اور29 اکتوبر کو ہوں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان اور افغان عمائدین  کے درمیان افغانستان میں امن بحالی کے لئے  28 اور 29 اکتوبر کو چین میں مذاکرات ہوں گے انٹرا افغان مذاکرات سے افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے ، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی یورپین، نیٹو اور اقوام متحدہ کے اتحادیوں سے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔

رابطہ کیجیے