انضمام الحق نے جو کیا اچھا ہی کیا ، فواد عالم


انضمام الحق ‏ فواد عالم ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز ٹیسٹ کرکٹر ‏ اللہ انصاف
20 جولائی, 2019 8:36 شام

کراچی ( 92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم مسلسل نظر اندازکئے جانے کے باوجود میدان میں روزانہ نیٹ پریکٹس کرتے ہیں ، نوجوان کرکٹر کاکہناہےکہ  انضمام الحق نے جو کیااچھا ہی کیا ہوگا، اللہ انصاف کرنے والا ہے۔

سلیکٹر کی نظر میں نہ آنےوالے فواد عالم  پرامید ہیں کہ ان کا بھی وقت آئے گا ، ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انضمام الحق نے جو کیا اچھا کیا ہوگا۔

نوجوان کرکٹر کاکہناتھاکہ  لوگ ان سے محبت کرتے ہیں جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔ فواد عالم  نے 155 فرسٹ کلاس میچز میں 30 سنچریز اور 58 نصف سینچریز کی مدد سے 11 ہزار رنز بنا رکھے ہیں انکی اوسط چھپن کی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز