Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ،98 فیصد ہدف مکمل کرلیا گیا

انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ،98 فیصد ہدف مکمل کرلیا گیا
December 5, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے جس میں 2لاکھ 85ہزار فرنٹ لائن ورکرز نے کورونا وبا کے باوجود 39.5 ملین بچوں کو قطرے پلانے کے ہدف کو 98 فیصد مکمل کر لیا ۔

مہم میں اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 39.5 ملین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے ہدف میں 98 فیصد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں، صحت محافظوں نے کورونا سے بچاؤ کے تمام قواعد پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کیا اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا۔

جون میں ہونے والی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں اس خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا کہ اگر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تو 2020 کے اواخر تک پولیو کیسز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

کورونا قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے چھوٹے پیمانے پر جولائی میں 169 یونین کونسلز میں مہم چلائی۔ اگست میں 30 ملین بچوں  کو پولیو ویکسین پلائی گئی ۔ ستمبر میں کامیابی سے قومی سطح پر انسداد پولیو مہم چلائی گئی۔

کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے والدین سے اپیل کی  کہ اگر کسی وجہ سے بچوں کو ابھی تک انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلوائے گئے  تو وہ لازماً پولیو ویکسین بچوں کو پلائیں تاکہ  وہ کسی بھی طرح کی معذوری کا  شکار  نہ ہوں ۔