انسداد بدعنوانی کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے


انسداد بدعنوانی عالمی دن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اینٹی کرپشن ڈے
۰۹ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) آج دنیا بھر میں  اینٹی کرپشن ڈے منایا جا رہا ہے ، انسداد بدعنوانی یوم منانے کا مقصد  بدعنوانی کے خطرناک اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور انہیں اجاگرکرناہے۔

اس سال دن  کا موضوع  ہے ’’ ہم بدعنوانی کے خلاف متحد ہیں ‘‘ یہ دن بدعنوانی کے خلاف عالمی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتاہے اور تمام حکومتوں پر زور دیتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف اتحاد کامظاہرہ کریں۔

قومی احتساب بیورو  انسداد بدعنوانی کا ادارہ ہے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کام کرنیوالے دوسرے ادارے آج یہ دن منانے کے لئے سیمیناروں اور واکس سمیت خصوصی پروگرام منعقد کریں گے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گورتریس نے  اپنے پیغام میں کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ  جیتنے کے لئے جدت پر مبنی اقدمات پر کام جاری رکھا جائے  اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ  وسائل عوام کے لئے استعمال  ہوں ۔

تازہ ترین ویڈیوز